: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برازیل،18اپریل(ایجنسی) برازیل کے ایوانِ زیریں نے ملک کی صدر جیلما روسیفDilma Rousseff کا مواخذہ کرنے کی تحریک دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ہے۔ صدر روسیف پر بڑھتے ہوئے خسارے کو چھپانے کے لیے سرکاری اکاؤنٹس میں ہیر پھیر کرنے کے الزامات ہیں جن سے وہ انکار کرتی
ہیں۔ ان کا مواخذہ کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر برازیلی ایوانِ زیریں میں گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی اور مواخذے کے حامی اس سلسلے میں قرارداد کی منظوری کے لیے درکار 342 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ملک کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی نے صدر روسیف کے مواخذے کے معاملے پر ووٹنگ کے حتمی نتائج آنے سے قبل ہی شکست تسلیم کر لی تھی۔